شمائل ترمذی 127

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
127

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: The Pillow Of Rasoolullah

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم‏:‏ أَلا أُحَدِّثُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ‏؟‏ قَالُوا‏:‏ بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ‏:‏ الإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ قَالَ‏:‏ وَجَلَسَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم، وَكَانَ مُتَّكِئًا، قَالَ‏:‏ وَشَهَادَةُ الزُّورِ، أَوْ قَوْلُ الزُّورِ، قَالَ‏:‏ فَمَا زَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم، يَقُولُهَا حَتَّى قُلْنَا‏:‏ لَيْتَهُ سَكَتَ‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تکیہ کا ذکر

ابو بکرہ (رض) کہتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا کہ کیا میں تم لوگوں کو کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ بتاؤں صحابہ نے عرض کیا کہ ضرور یا رسول اللہ ارشاد فرمائیں۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ جل جلالہ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹی گواہی دینا یا جھوٹی بات کرنا (راوی کو شک ہے کہ ان دونوں میں سے کون سی بات فرمائی تھی) اس وقت حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی چیز پر ٹیک لگائے ہوئے تشریف فرما تھے اور جھوٹ کا ذکر فرماتے وقت اہتمام کی وجہ سے بیٹھ گئے اور بار بار ارشاد فرماتے رہے حتی کہ ہم لوگ یہ تمنا کرنے لگے کہ کاش اب حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سکوت فرمائیں بار بار ارشاد نہ فرمائیں۔

Abu Bakrah radiyallahu anhu relates that, "Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam once said, :Must I show you a great sin, from among the greatest sins?" The sahaabah replied, "Yes O Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam, do tell us." Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam replied, "To ascribe a partner unto Allah. To disobey one's parents. To bare false witness, (or tell a lie). (The narrator is not sure which of the two Sayyidina Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam had said). At that time Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam was leaning on something. When he mentioned lies, he sat up, and because of its importance began to repeat it many times, till we began hoping that he would stop, and not repeat it so many times".

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 2 کی شناخت یقینی
  1. امام ترمذیؒ (م ۲۷۹ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنَا
  4. حَدَّثَنَا
  5. عَنْ
  6. عَنْ
  7. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

3 ہم الفاظ · 1 جزوی · 4 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔