مصنف ابن ابی شیبہ 36998

مصنف ابن ابی شیبہ — مؤلف: امام ابو بکر ابن ابی شیبہ (م ۲۳۵ھ)

کتاب
مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
حدیث نمبر
36998

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

حَدَّثَنَا عَفَّانُ , قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , قَالَ: أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ , عَنْ أَبِي هَمَّامٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ , عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْفِهْرِيِّ , قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ حُنَيْنٍ , فَسِرْنَا فِي يَوْمٍ قَائِظٍ شَدِيدِ الْحَرِّ , فَنَزَلْنَا تَحْتَ ظِلَالِ الشَّجَرِ , فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ لَبِسْتُ لَأْمَتِي وَرَكِبْتُ فَرَسِي , فَانْطَلَقْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي فُسْطَاطِهِ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ , الرَّوَاحُ حَانَ الرَّوَاحُ , فَقَالَ: أَجَلْ , فَقَالَ: يَا بِلَالُ , فَثَارَ مِنْ تَحْتِ سَمُرَةٍ كَأَنَّ ظِلَّهُ ظِلُّ طَائِرٍ , فَقَالَ: "لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَأَنَا فِدَاؤُكَ , فَقَالَ: أَسْرِجْ لِي فَرَسِي , فَأَخْرَجَ سَرْجًا دَفَّتَاهُ مِنْ لِيفٍ , لَيْسَ فِيهِمَا أَشَرٌ وَلَا بَطَرٌ" , قَالَ: فَأَسْرَجَ , قَالَ: فَرَكِبَ وَرَكِبْنَا فَصَافَفْنَاهُمْ عَشِيَّتَنَا وَلَيْلَتَنَا , فَتَشَامَّتِ الْخَيْلَانُ , فَوَلَّى الْمُسْلِمُونَ مُدْبِرِينَ كَمَا قَالَ اللَّهُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا عِبَادَ اللَّهِ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ , ثُمَّ قَالَ: يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ , أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ , ثُمَّ اقْتَحَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسِهِ فَأَخَذَ كَفًّا مِنْ تُرَابٍ , فَأَخْبَرَنِي الَّذِي كَانَ أَدْنَى إِلَيْهِ مِنِّي أَنَّهُ ضَرَبَ بِهِ وُجُوهَهُمْ , وَقَالَ: شَاهَتِ الْوُجُوهُ , قَالَ: فَهَزَمَهُمُ اللَّهُ , قَالَ يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ: فَحَدَّثَنِي أَبْنَاؤُهُمْ عَنْ آبَائِهِمْ أَنَّهُمْ قَالُوا: لَمْ يَبْقَ مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا امْتَلَأَتْ عَيْنَاهُ وَفَمُهُ تُرَابًا , وَسَمِعْنَا صَلْصَلَةً بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ كَإِمْرَارِ الْحَدِيدِ عَلَى الطَّسْتِ الْجَدِيدِ

اردو ترجمہ

غزوہ حنین کے بارے میں منقول احادیث

(٣٨١٥٣) حضرت عبد الرحمن الفہری سے روایت ہے۔ کہتے ہیں : کہ میں غزوہ حنین میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ تھا۔ ہم ایک انتہائی سخت گرمی والے دن میں چلے پھر ہم نے درختوں کے سایہ میں پڑاؤ کیا۔ پھر جب سورج زوال کر گیا تو میں نے اپنا سامان حرب پہن لیا اور اپنے گھوڑے پر سوار ہوگیا اور میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف چل دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے خیمہ میں تھے۔ میں نے (جا کر) کہا : السَّلاَمُ عَلَیْک یَا رَسُولَ اللہِ ، وَرَحْمَۃُ اللہِ روانگی ! روانگی کا وقت ہوگیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اے بلال ! پس وہ بھی ایک ایسے درخت کے نے چن سے گرد جھاڑتے ہوئے اٹھے جس کا سایہ پرندے کے سایہ کی طرح تھا۔ اور انھوں نے (آ کر) عرض کیا۔ میں آپ پر فدا ہوں۔ میں حاضر ہوں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا؛ میرے گھوڑے پر زین کس دو ۔ چنانچہ حضرت بلال نے ایک زین نکالی جس کے اطراف میں گھاس لگا ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر حضرت بلال نے گھوڑے پر زین کس دی۔ ٢۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی سوار ہوگئے اور ہم بھی سوار ہوگئے اور ہم نے رات ، دن ان کے سامنے صف بندی کی اور مسلمانوں اور کافروں کے گھڑ سواروں کی آپس میں مڈبھیڑ ہوئی۔ جیسا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔۔۔ مسلمان پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے ۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آواز دی۔ ” اے خدا کے بندو ! میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول (موجود) ہوں “ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اے گروہ مہاجرین ! میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول (موجود) ہوں ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھوڑے اترے اور ایک مٹھی مٹی کی لی ۔۔۔ مجھے اس صحابی نے بتایا جو مجھ سے زیادہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ مٹی ان کے چہروں کی طرف پھینکی اور فرمایا ۔ ” چہرے بگڑ جائیں۔ “ راوی کہتے ہیں : پس اللہ تعالیٰ نے مشرکین کو شکست دی۔ ٣۔ یعلی بن عطاء کہتے ہیں۔ مجھ سے مخالفین کے بیٹوں نے اپنے آباء کی سند سے بیان کیا کہ ہم میں سے کوئی بھی نہیں بچا مگر یہ کہ اس کی آنکھیں اور منہ مٹی سے بھر گیا اور ہم نے آسمان اور زمین کے درمیان ایک گھنٹی کی آواز سُنی جیسا کہ لوہے کی طشت پر لوہا مارنے سے نکلتی ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

(۳۸۱۵۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی ہَمَّامٍ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْفِہْرِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی غَزْوَۃِ حُنَیْنٍ ، فَسِرْنَا فِی یَوْمٍ قَائِظٍ شَدِیدِ الْحَرِ ، فَنَزَلْنَا تَحْتَ ظِلاَلِ الشَّجَرِ ، فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ لَبِسْت لاَمَتِی وَرَکِبْت فَرَسِی ، فَانْطَلَقْت إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَہُوَ فِی فُسْطَاطِہِ فَقُلْتُ : السَّلاَمُ عَلَیْک یَا رَسُولَ اللہِ ، وَرَحْمَۃُ اللہِ ، الرَّوَاحُ ، حَانَ الرَّوَاحُ ، فَقَالَ : أَجَلْ ، فَقَالَ : یَا بِلاَلُ ، فَثَارَ مِنْ تَحْتِ سَمُرَۃٍ ، کَأَنَّ ظِلَّہُ ظِلُّ طَائِرٍ ، فَقَالَ : لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ ، وَأَنَا فِدَاؤُک ، فَقَالَ : أَسْرِجْ لِی فَرَسِی ، فَأَخْرَجَ سَرْجًا دَفَّتَاہُ مِنْ لِیفٍ ، لَیْسَ فِیہِمَا أَشَرٌ ، وَلاَ بَطَرٌ ، قَالَ : فَأَسْرَجَ۔ فَرَکِبَ ، وَرَکِبْنَا فَصَافَفْنَاہُمْ عَشِیَّتَنَا وَلَیْلَتَنَا ، فَتَشَامَّتِ الْخَیْلاَنِ ، فَوَلَّی الْمُسْلِمُونَ مُدْبِرِینَ کَمَا قَالَ اللَّہُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَا عِبَادَ اللہِ ، أَنَا عَبْدُ اللہِ وَرَسُولُہُ ، ثُمَّ قَالَ : یَا مَعْشَرَ الْمُہَاجِرِینَ ، أَنَا عَبْدُ اللہِ وَرَسُولُہُ ، ثُمَّ اقْتَحَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسِہِ ، فَأَخَذَ کَفًّا مِنْ تُرَابٍ ، فَأَخْبَرَنِی الَّذِی کَانَ أَدْنَی إِلَیْہِ مِنِّی أَنَّہُ ضَرَبَ بِہِ وُجُوہَہُمْ ، وَقَالَ : شَاہَتِ الْوُجُوہُ ، قَالَ : فَہَزَمَہُمُ اللَّہُ۔ قَالَ یَعْلَی بْنُ عَطَائٍ : فَحَدَّثَنِی أَبْنَاؤُہُمْ ، عَنْ آبَائِہِمْ ؛ أَنَّہُمْ قَالَوا : لَمْ یَبْقَ مِنَّا أَحَدٌ إِلاَّ امْتَلأَتْ عَیْنَاہُ وَفَمُہُ تُرَابًا ، وَسَمِعْنَا صَلْصَلَۃً بَیْنَ السَّمَائِ وَالأَرْضِ ، کَإِمْرَارِ الْحَدِیدِ عَلَی الطَّسْتِ الْحَدِیدِ۔ (ابوداؤد ۱۳۷۱۔ احمد ۲۸۶)

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 2 کی شناخت یقینی
  1. امام ابن ابی شیبہؒ (م ۲۳۵ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنَا
  4. أَخْبَرَنَا
  5. عَنْ
  6. عَنْ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 3 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔