- کتاب
- مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
- حدیث نمبر
- 36182
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هَلَكْتَ , قَالَ: وَمَا أَهْلَكَكَ؟ قَالَ وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي فِي رَمَضَانَ , قَالَ: أَعْتِقْ رَقَبَةً , قَالَ لَا أَجِدُ , قَالَ: صُمْ شَهْرَيْنِ , قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ , قَالَ , أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا , قَالَ: لَا أَجِدُ , قَالَ: اجْلِسْ , فَجَلَسَ , فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذَا أُتِيَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ , قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اذْهَبْ فَتَصَدَّقْ بِهِ , قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ , مَا بَيْنَ لَابَتَيْ الْمَدِينَةِ أَهْلُ بَيْتٍ أَفْقَرُ إِلَيْهِ مِنَّا , فَضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ أَنْيَابُهُ , ثُمَّ قَالَ: انْطَلِقْ , فَأَطْعِمْهُ عِيَالَكَ" وَذُكِرَ أَنَّ أَبَا حَنِيفَةَ قَالَ: لَا يَجُوزُ أَنْ يُطْعِمَهُ عِيَالَهُ
اردو ترجمہ
روزے کے کفارہ کا بیان
(٣٧٣٣٥) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میں تو ہلاک ہوگیا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تمہیں کس چیز نے ہلاک کردیا ہے ؟ اس آدمی نے کہا۔ میں نے ماہ رمضان میں (روزہ کی حالت میں) اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرلی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک غلام کو (بطور کفارہ) آ زاد کردو۔ اس آدمی نے عرض کیا : میرے پاس تو غلام نہیں ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم دو مہینے کے روزے رکھو۔ اس آدمی نے کیا۔ مجھے اس کی استطاعت نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو ۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ مجھ سے یہ بھی نہیں ہوسکتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیٹھ جاؤ۔ پس وہ آدمی بیٹھ گیا۔ وہ آدمی بیٹھا ہی ہوا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک تھال لایا گیا اس میں کھجوریں تھیں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بیٹھے ہوئے آدمی سے فرمایا۔ یہ لے جاؤ اور اس کو صدقہ کردو۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا : مدینہ کی دھرتی پر ہم سے زیادہ فقیر اور محتاج کوئی گھرانہ نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (یہ سن کر) ہنس دیے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اطراف والے دانت ظاہر ہوگئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ جاؤ چلے جاؤ۔ اور یہ اپنے اہل خانہ کو کھلا دو ۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اپنے عیال کو یہ (صدقہ) کھلانا جائز نہیں ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
(۳۷۳۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : ہَلَکْتُ ، قَالَ : وَمَا أَہْلَکَک ؟ قَالَ : وَقَعْتُ عَلَی امْرَأَتِی فِی رَمَضَانَ ، قَالَ : أَعْتِقْ رَقَبَۃً ، قَالَ : لاَ أَجِدُ ، قَالَ : صُمْ شَہْرَیْنِ ، قَالَ : لاَ أَسْتَطِیعُ ، قَالَ ، أَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا ، قَالَ : لاَ أَجِدُ ، قَالَ : اجْلِسْ ، فَجَلَسَ ، فِینَمَا ہُوَ کَذَلِکَ إِذْ أُتِیَ بِعَرَقٍ فِیہِ تَمْرٌ ، قَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اذْہَبْ فَتَصَدَّقْ بِہِ ، قَالَ : وَالَّذِی بَعَثَک بِالْحَقِ ، مَا بَیْنَ لاَبَتَیِ الْمَدِینَۃِ أَہْلُ بَیْتٍ أَفْقَرُ إِلَیْہِ مِنَّا ، فَضَحِکَ حَتَّی بَدَتْ أَنْیَابُہُ ، ثُمَّ قَالَ : انْطَلِقْ ، فَأَطْعِمْہُ عِیَالَک۔ - وذُکِرَ أَنَّ أَبَا حَنِیفَۃَ قَالَ : لاَ یَجُوزُ أَنْ یُطْعِمْہُ عِیَالَہُ۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔